اوگرا کا گیس کی قیمتوں میں 30 روپے یونٹ کمی کافیصلہ

اوگرا کا گیس کی قیمتوں میں 30 روپے یونٹ کمی کافیصلہ
اوگرا کا گیس کی قیمتوں میں 30 روپے یونٹ کمی کافیصلہ

  

لاہور (آئی این پی) اوگرانے گیس کی قیمتوں میں30روپے فی یونٹ کمی کافیصلہ کر لیا جبکہ سمری منظوری کیلئے حکومت کو بھجوائی جائیگی جبکہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے ایم ڈی نے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 75روپے اضافے کیلئے اوگر اکو درخواست دیدی ہے۔

سوموار کے روزلاہور کے مقامی ہوٹل میں عوامی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوگرا کی چیئر پر سن اعظمی عادل خان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اوگرا نے بھی تمام معاملات کا جائزہ لیا ہے جسکے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں فی یونٹ30روپے کمی کی جائیگی جسکے لیے اوگرا کی جانب سے حکومت کو سمری بجھوائی جا رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئر پر سن اوگرا نے کہا کہ پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو رہی ہے اسکے حوالے سے 31اگست تک فیصلہ ہو جائیگا جبکہ اس موقع پر ایم ڈی سوئی نادرن گیس کمپنی امجد لطیف نے کہا کہ ہم نے ایل این جی قیمت میں75روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے اور ہم نے رواں سال 5لاکھ نئے گیس میٹر زلگانے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔

مزید : لاہور