ڈونلڈ ٹرمپ کی لٹیا ڈبونے والے پاکستانی خضر خان نے انتہائی تشویشناک پیشنگوئی کردی، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر مسلمان پریشان ہوجائے

ڈونلڈ ٹرمپ کی لٹیا ڈبونے والے پاکستانی خضر خان نے انتہائی تشویشناک پیشنگوئی ...
ڈونلڈ ٹرمپ کی لٹیا ڈبونے والے پاکستانی خضر خان نے انتہائی تشویشناک پیشنگوئی کردی، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر مسلمان پریشان ہوجائے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی لٹیا ڈبونے والے خضر خان نے امریکہ میں مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کے متعلق ایک ایسی پیش گوئی کر دی ہے کہ مسلمان جان کر پریشان ہو جائیں گے۔ انگریزی اخبار دی نیشن کی رپورٹ کے مطابق خضر خان اور ان کی اہلیہ غزالہ خان کو گزشتہ روز ”آﺅٹ سٹینڈنگ ایمبیسیڈر آف اسلام ایوارڈ“سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کی طرف سے دیا گیا۔ امریکی شہر روزمونٹ میں ہونے والی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خضر خان کا کہنا تھا کہ ”امریکہ میں مسلمان کمیونٹی پر حملے نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے بعد بھی جاری رہیں گے۔ امریکہ کے مسلمان لیڈر یہاں کی مسلم کمیونٹی کی آواز بننے پر تعریف کے مستحق ہیں۔ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ کچھ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ یہ حملے الیکشن کے بعد ختم ہو جائیں گے۔ ایسے لوگوں کو کسی غلط فہمی کا شکار نہیں رہنا چاہیے۔ یہ الیکشن کے بعد بھی جاری رہیں گے کیونکہ ان کی وجوہات الیکشن سے سے بہت آگے کی ہیں۔“ اس موقع پر غزالہ خان نے ایوارڈ پر سوسائٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ”میں آپ سب لوگوں کی، تمام امریکیوں کی اور تمام دنیا کی مشکور ہوں۔ میں آپ لوگوں کو اپنے بہت قریب محسوس کرتی ہوں۔ میں نے امریکہ کے لیے ایک بیٹا دیا ہے، اس کے بدلے میں مجھے آپ لوگوں کی شکل میں کئی بیٹے واپس ملے ہیں۔“ واضح رہے کہ خضرخان اور غزالہ خان کا ایک بیٹا امریکی فوج میں تھا جو جنگ میں جاں بحق ہو گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی