روس میں گاڑی کا سایہ لین کراس کرگیا،ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو جرمانہ کردیا

روس میں گاڑی کا سایہ لین کراس کرگیا،ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو جرمانہ کردیا
روس میں گاڑی کا سایہ لین کراس کرگیا،ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو جرمانہ کردیا

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں گاڑی کا سایہ لین کراس کرگیا،ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو جرمانہ کردیاہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق  روس کے دارلحکومت ماسکو کے رنگ روڈ پر جاتے ہوئے گاڑی کے سائے نے لین کراس کرلی،اس حرکت پر رشین ٹریفک کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ڈرائیور کو جرمانہ کردیا ہے،جرمانہ ادا کرنیوالے شخض نے گاڑی کی تصویر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی اور کہا ہے کہ میری گاڑی کے سائے نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس پر مجھے جرمانہ کیا گیا ہے۔

ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کو شکایت کی ہے کہ یہ ایک تکنیکی وجہ سے ہوا اس لےے جرمانہ معاف کیا جائے،اس وقت ایک اورڈرائیور کو بھی جرمانہ کیا گیا جس کی گاڑی کی لائٹس نے گیلی سڑک پر لین کو کراس کرگئیں تھیں۔

مزید : بین الاقوامی