افغان دارالحکومت میں تیسرا دھماکہ ،دو افراد جاں بحق ،پانچ زخمی

افغان دارالحکومت میں تیسرا دھماکہ ،دو افراد جاں بحق ،پانچ زخمی
افغان دارالحکومت میں تیسرا دھماکہ ،دو افراد جاں بحق ،پانچ زخمی

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے دارالحکومت میں تیسرا دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کابل میں وزارت داخلہ کے دفتر کے باہر خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ۔اس سے قبل کابل میں وزارت دفاع کے سامنے دو خود کش دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں اب تک 20افراد جاں بحق اور 25سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔ان دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

مزید : بین الاقوامی