قوم حمزہ شہباز کی تقریریں نہیں نوازشریف کی رسید یں دیکھنا چاہتی ہے،اعجاز چودھری

قوم حمزہ شہباز کی تقریریں نہیں نوازشریف کی رسید یں دیکھنا چاہتی ہے،اعجاز ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اعجازاحمدچوہدری نے اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حمزہ شہبازنہ بتائیں کہ (ن) لیگ کیسے الیکشن جیتی ہے۔بورے والا میں (ن) لیگ نے جو کارنامہ سرانجام دیا پوری قوم میڈیا کے ذریعے دیکھ رہی ہے۔ حمزہ شہباز اپنے تایا سے کہیں کہ قوم کے سوالوں کا جواب دیں۔قوم حمزہ شہباز کی تقریریں سننا نہیں چاہتی بلکہ نوازشریف کی رسیدیں دیکھنا چاہتی ہے ، خیبرپختونخوا گڈگورننس کے حوالے سے ماڈرن اور نمبر ون صوبہ بن چکاہے۔لاہور میں چند گھنٹوں کی بارش سے حمزہ شہباز کے والد کی گڈ گورننس کا پول کھل جاتا ہے۔

، اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کا عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے ،رائے ونڈ مارچ اعلان کے بعد پوری (ن) لیگ اور ان کے درباریوں کے اوسان خطاہو چکے ہیں اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،تحریک انصاف پوری تیار ی کے ساتھ رائے ونڈ مارچ کرے گی ،انصاف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عمران خان نہ کبھی حکومت میں رہیں ہیں اور نہ ہی کوئی فائدہ اٹھایا ہے ، چالیس سالوں سے شریف خاندان ملک اور قوم کا خون چوس رہا ہے ،ملک میں جمہوریت نہیں نوازشریف آمریت قائم ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1