اورنج ٹرین،رنگ روڈ کو بائی پاس کرنے کیلئے سب سے اونچے پل کی شڑنگ

اورنج ٹرین،رنگ روڈ کو بائی پاس کرنے کیلئے سب سے اونچے پل کی شڑنگ

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )اورنج لائن ٹرین زمین سے 60 فٹ اونچائی پر سے گزرے گی ، اورنج ٹرین کے ٹریک پر رنگ روڈ کو بائی پاس کرانے کیلئے سب سے اونچا ارچ شکل کا برج بنانے کیلئے میگا سٹیل سٹرکچر کی شٹرنگ باندھ دی گئی۔تفصیلا ت کے مطا بق اورنج لائن میٹرو ٹرین کو رِنگ روڈ سے بائی پاس کرانے کے لئے جی ٹی روڈ سے ڈیرہ گجراں کی جانب زمین سے ساٹھ فٹ اونچے برج کی تعمیر کے لئے سٹیل شٹرنگ باندھ دی گئی ہے۔اورنج لائن کے لئے سطح زمین سے ساٹھ فٹ اونچائی پر ارچ شکل کے برج تعمیر ہوں گے جو اِس منصوبے میں سب سے خوبصورت سٹرکچر ہوگا۔رِنگ روڈ سے گزرنے والی ٹریفک کو بھی پانچ اعشاریہ ایک میٹر فل ہائٹ دی جائے گی۔رِنگ روڈ پر اورنج لائن ٹرین کو سب سے زیادہ اونچائی سے گزارا جائے گا جو سفر کرنے والوں کے لئے بھی دلچسپی کا باعث ہوگا۔ منصوبے کے کنٹریکٹرز حبیب کنسٹرکشن سروسز نے خوبصورت ارچ شکل برج کی شٹرنگ باندھی ہے جس کا ڈیزائن نیسپاک نے تیار کیا ، برج میں دو بڑی اور دو چھوٹی ارچ کا ڈیزائن شامل کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1