حکومت پسماندہ علاقوں میں تعلیم و ترقی کیلئے کوشاں ہے،ذکیہ شاہ نواز

حکومت پسماندہ علاقوں میں تعلیم و ترقی کیلئے کوشاں ہے،ذکیہ شاہ نواز

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پسماندوہ علاقوں میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ اور ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہے وزیر اعلی پنجاب کی نظر پورے صوبے کی فلاح و بہبود پر ہے یہی وجہ ہے پسماندہ علاقوں میں اعلی تعلیم کا حصول اب خواب نہیں بلکہ ایک حقیقت بن چکا ہے اس سلسلے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن شبانہ روز کا م کر رہا ہے اس امر کا اظہارگزشتہ روز صوبائی وزیر نے ارفع سافٹ ویر ٹیکنالوجی پارک میں بہاولپور یونیورسٹی برائے خواتین کے سیکنڈ سینڈیکیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ منظور شدہ فیسوں میں مزید کمی لائی جائے گی تاکہ اعلی تعلیم کا حصول عام افراد کی دسترس تک یقینی بنایا جائے یونیورسٹی کو حکومتی پالیسیوں کے مطابق چلایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی نئی ہے اس کی تعلیمی بنیادوں کو مضبوط بنانے کی ضروررت ہے طالبات کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور ان کو تعلیمی عمل کو جاری رکھنے کے لیے ہر طرح کی معاونت فراہم کی جائے تاکہ خواتین کو معاشی ،اقتصادی اور تعلیمی لحاظ سے با اختیار کیا جا سکے اجلاس میں اساتذہ کی بھرتیوں ،پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق پے سکیل دینے اور معذورں کے لیے کنوینس آلاؤنس کی منظوری دی گئی PHDاساتذہ کے کنٹریکٹ کی میعاد کو بڑھانے کی ہدایت دی گئی صوبائی وزیر نے اجلاس سے کہا کہ اپنے تعلیمی نتائج کو شاندار حد تک بہتر بناے بنائیں اور بھرتیوں کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں وائس چانسلر محمد علی نے یونیورسٹی کی کارکردگی اور امور سے متعلق بریفنگ دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1