6ستمبر شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،میاں کامران سیف

6ستمبر شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،میاں کامران سیف

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ق کے راہنمامیاں کامران سیف نے کہا ہے کہ 6ستمبر شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔پاک فوج کے نوجوانوں نے قرانیوں یک لازوال مثالیں قائم کرکے عوام کو محفوظ پاکستان کا تحفہ دیا 6ستمبر کو بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرکے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔

دوچار کردیا اور پاک افواج کی فضائیہ ،بری فوج نے دشمنوں کے خلاف کارروائی کرکے ریکارڈ قائم کیے ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ ہو یا امن و امان کا ،سیلاب ہویا کوئی دوسری قدرتی آفت پاک فوج نے ہمیشہ آگے بڑھ کر پاکستانی قوم کی مدد کی اور انہیں مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا۔ اب اقتصادی راہداری منصوبہ میں پاک فوج نے سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال کر ملکی خوشحالی کے منصوبہ کی نگرانی کرکے اس منصوبہ کی تکمیل کا فریضہ سنبھالا ہے تاکہ ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے پاک فوج کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن ضرب عضب نے ملک میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور دہشت گردی کے واقعا ت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1