جانثاروں نے قربانیاں دے کر دفاع مضبوط کیا،عبدالخبیر آزاد

جانثاروں نے قربانیاں دے کر دفاع مضبوط کیا،عبدالخبیر آزاد

لاہور(خبر نگار خصوصی) عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب امام مولانا سید عبد الخبیر آزاد (چیئر مین مجلس علماء پاکستان )نے کراچی سے واپس لاہور پہنچنے پر علماء کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ہر سال منایا جاتا ہے ،جس میں ہمارے عظیم محب وطن جان نثاروں نے اپنی قربانیاں دے کر ملک پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا، آج بھی ضرورت ہے کہ ہم اس دفاع کواپنی دینی قومی وملی فریضہ و ذمہ داری کے ساتھ پورا کریں ،ملک جن حالات سے گذر رہا ہے اس میں افواج پاکستان اور حکومتی ادارے ،جو ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے ملک میں دہشت گردی کیخلاف جو اقدامات کئے گئے ہیں ،اور ملک دشمنوں کے ساتھ جو جنگ جاری ہے ان شاء اللہ یہ جنگ اب کامیابی کی طرف ہمکنار ہو رہی ہے ،ملک پاکستان اب اس میں آگے بڑھ رہا ہے ،ہم یوم دفاع پاکستان 6ستمبر کے شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں،انہوں نے اپنی جانیں وطن کیلئے قربان کیں ،جن کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا ،مولانا نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا دفاع الحمد للہ مضبوط ہاتھوں میں ہے،۔

مزید : میٹروپولیٹن 1