حکومت عوام پر پٹرول بم گرانے میں دیر نہیں کرتی،سعدیہ سہیل رانا

حکومت عوام پر پٹرول بم گرانے میں دیر نہیں کرتی،سعدیہ سہیل رانا

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر پٹرول بم گرانے میں دیر نہیں کرتی پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح میں تین تا ساڑھے سات فیصد اضافہ کر کے دس ارب روپے اضافی وصول کرے گی اورستمبر میں مجموعی طور پر پٹرولیم مصنوعات پر تیس ارب سے زائد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

جو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس میں اضافے سے عوام کو تین تا دس روپے فی لٹر ریلیف سے محروم کر دیا گیا ہے۔ حکمران عوام کو ریلیف دینا ہی نہیں چاہتے ۔ کاروباری حکمرانوں کو صرف اپنے کاروبار کی فکر ہے جس میں وہ کامیاب ہیں اور اپنے اثاثوں میں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی دے رہے ہیں انہیں عوام کی کوئی پروا نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1