احتساب ریلی نے عوامی ریلے کی شکل اختیار کر لی،مرزا رمضان بیگ
لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان کے ایک کنٹینر کے مقابلے میں حکمران ہزاروں کنٹینرز شاہراہوں پرلے آئے
مگر احتساب ریلی نے عوامی ریلے کی صورت اختیار کرلی عمران خان اقتدار کیلئے نہیں بلکہ معاشرتی ،سیاسی اورجمہوری اقدار کیلئے عوام کوشاہراہوں پرلے آئے ہیں اگربدعنوان عناصر کے احتساب پرزور دینااوردباؤڈالنا گناہ ہے توہم یہ گناہ بار بار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وسائل پران پاکستانیوں کاحق ہے جوپاکستان کوچھوڑنے اوراس کاخون نچوڑنے کاتصور بھی نہیں کرسکتے ۔