نظام مصطفی پارٹی کا اجلاس،پاک فوج کی بھرپور حمایت کا اعلان

نظام مصطفی پارٹی کا اجلاس،پاک فوج کی بھرپور حمایت کا اعلان

لاہور(خبر نگا رخصوصی) نظام مصطفی پارٹی کا انتہائی اہم اجلاس نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں ہواجس میں ملک بھر سے پارٹی کے اہم رہنماؤں اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔اجلاس میں کوئٹہ اور مردان میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت اور پاک فوج کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ اکتوبر میں ملک بھر میں مستحکم پاکستان کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی حنیف طیب نے کہا کہ پاکستان کو گالی دینے والا دراصل اپنی ماں کو گالی دیتا ہے۔ مودی کے یاروں اور پاکستان کے غداروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے ۔ پاکستان کی عزت ، عظمت ، وحدت ، وقار اور سلامتی کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ نا گزیر ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد میں کو ئی ناکامی نہیں ہو نی چاہیئے۔مرکزی چیف آرگنائزر پیر فداحسین ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا پرامن پاکستان کیلئے پاک فوج کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں ۔جنہیں ہرمحب وطن سلام پیش کرتا ہے ۔اجلاس میں پیر فدا حسین ہاشمی ایڈووکیٹ ، عبدالنوید حیدری ،صاحبزادہ معاذ المصطفی قادری ،ارشد جاوید مصطفائی ،سید امیر الحسن ،توصیف عرفان،عدنان چوہدری اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1