مسلم لیگ یوتھ ونگ ماہ ستمبر عظیم الشان طریقے سے منائیگی،بلال شیرازی

مسلم لیگ یوتھ ونگ ماہ ستمبر عظیم الشان طریقے سے منائیگی،بلال شیرازی

لاہور(پ ر )مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر بلال شیرازی نے کہا ے کہ چھ ستمبر افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،افواج پاکستان نے دشمن ملک کے افواج کو عبرتناک شکست دے کر بھاگنے پر مجبور کیا اور دنیا میں ایک تاریخ رقم کی جو ہمارے لیے باعث فخر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلام جانثاران پاکستان کے سلسلے میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے افواج پاکستان کر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ ماہ ستمبر کو عظیم الشان طریقے سے منائی جائیگی اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور چھ ستمبر 1965 کی یاد تازہ کرنے کیلئے باقاعدہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے ،انہوں نے چھ ستمبر 1965 پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر ہمارے لیے باعث فخر دن ہے افواج پاکستان نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اور انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا دشمن کی فوج نے جب لاہور پر حملہ کیا تو پاکستانی قوم اور افواج نے دشمن کے توپوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئی اور دشمن فوج کو بھر پور جواب دیااور بھاگتی ہوئی دشمن فوج نے اپنا جنگی سازوسامان بھی پاکستانی حدود میں چھوڑ دیا 6ستمبر کو پاکستان افواج نے بہادری کا ایک نئی مثال قائم کی ، انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر تجدیدعہد کا دن ہے اور یہ عظیم دن ہر سال ان شہیدوں اور غازیوں کیلئے منایا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کیلئے اپنا تن من جانیں تک قربان کیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1