حکمران خود متحدہ اپوزیشن کی راہ ہموار کر رہے ہیں،اشرف بھٹی

حکمران خود متحدہ اپوزیشن کی راہ ہموار کر رہے ہیں،اشرف بھٹی

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران خودمتحدہ اپوزیشن کی راہ ہموارکررہے ہیں۔جس دن متحدہ اپوزیشن ایک کنٹینرپرسوارہوگئی اس دن احتساب کاسیلاب پانامالیگ کواپنے ساتھ بہالے جائے گا ۔متحدہ اپوزیشن کے ایک ساتھ میدان میں اترنے سے حکمرانوں کی بدحواسی مزید بڑھ جائے گی ۔تخت لاہور پربراجمان حکمرانوں کا خودکواحتساب سے مستثنیٰ سمجھنادرست نہیں ۔یقیناًقومی لٹیروں کااحتساب ہوگا مگرشروعات حکمران خاندان سے کی جائے گی ۔پاناما لیک حکمران لیگ کی سیاست کیلئے'' کلنک کے ٹیکے ''کے متراد ف ہے ۔رائیونڈ کے رائل خاندان کا احتساب ہونے تک حکمرانوں کے گردگھیرا دن بدن تنگ کرتے رہیں گے۔وہ خدابخش کالونی میں اپنے ڈیرے پروزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے اعزازمیں پروقار استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1