مانگا منڈی ،پیدائش و اموات کی پرچی فیس کئی گنا زائد وصول کرنے کا انکشاف

مانگا منڈی ،پیدائش و اموات کی پرچی فیس کئی گنا زائد وصول کرنے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی کی تمام یونین کونسلوں میں پیدائش اور اموات کی پرچی کی فیس میں اوور چارجنگ کا انکشاف ،وزیر اعلیٰ کے حکم کے برعکس شہریوں سے کئی گنازائد پیسے وصول کئے جارہے ہیں جس کے خلاف مقامی افراد سراپاء احتجاج ہیں اور وزیر اعلیٰ و ڈی سی او سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق زائد پیسے نہ دینے والوں کو دفتر سے دھکے مار کر باہر نکال کر کئی کئی ماہ چکر لگواتے ہیں روزنامہ پاکستان نے چند یونین کونسلوں کا سروے کیا تو انکشاف ہوا کہ مانگا منڈی ایڈمنسٹریٹرکے کار خاص نائب سیکرٹری کی کرسی پر بیٹھ کر کمپوٹر سے پرچیاں بنا کر ہزاروں روپے مبینہ طور پر وصول کررہے تھے اس طرح یونین کونسل شامکی بھٹیاں ،سلطانکے ،مراکہ سمیت کئی یونین کونسلوں کا سروے کیا ہر یونین کونسل میں سائلوں نے بتایا کہ ہم پیدائش کی پرچی کیلئے 500 روپے دیتے ہیں کسی نے کہا کہ نکاح نامہ پرچی حاصل کرنے کے ہزارروپے دیتے ہیں ہم نے اموات سرٹیفکیٹ بنوانے کے ایک ہزارروپے سے لیکر تین ہزارروپے دیے ہیں تمام یونین کونسلوں کے سائلوں نے جن میں محمد اکرم ،محمد شریف،زنیت بی بی،نے ڈی سی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ کریشن کرنے والے سیکرٹریوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ایڈمنسٹریر جواد الحسن گوندل سے پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ دفتر کے خرچے پورے کرنے کیلئے اگر سیکرٹری پیسے وصول کرتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے لیکن پھر بھی کارروائی ہو گی۔