واسا کے 1136ملازمین مستقل، لیٹرز 11ستمبر کو ملیں گے

واسا کے 1136ملازمین مستقل، لیٹرز 11ستمبر کو ملیں گے

لاہور(جاوید اقبال)ایم ڈی واسا نے ورک چارج اور عارضی بنیادوں پر گزشہ 20سالوں سے کام کرنیو الے ڈیلی ویجز ملازمین کی ملازمیتیں مستقل کر کے وعدہ پورا کر دیا ہے ۔1136ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے تاہم ریگولر ہونے والے ملازمین کو مستقلی کے لیٹر 11ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔مستقلی کا اعلان سنتے ہیں ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ایم ڈی واسا نصیر چوہدری کا شکریہ ادا کیا ہے اور گزشتہ روز واسا کی مختلف سب ڈویژنز میں اظہار تشکر کے طور پر ریلیاں نکالیں جن میں ایم ڈی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔واضح رہے کہ ایم ڈی واسا چوہدری نصیر نے ایک سال قبل منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالتے ہی اعلان کیا تھا کہ واسا میں سالہا سال سے کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو ایک سال کے اند رریگولر کر دیا جائے گا۔جو وعدہ انہوں نے گزشتہ روز وفا کر دیا ۔ریگولر ہونیو الے ملازمین میں ایسے ملازمین بھی شامل ہیں جن کی کم از کم ملازمت 2سال ہے ۔مستقل کیے گئے ملازمین میں 22کیٹیگریز کے ملازمین کو شامل کیا گیا ہے جس میں کلیریکل،اسسٹنٹ،اکاؤنٹس،فنانس،آڈٹ،انجنئیرنگ ،پی اینڈ ڈی،ایڈمن،مالی ،ڈرائیورز،نائب قاصد اور چوکیداروں اور گارڈز سمیت دیگر کیٹیگریز کے لوگ شامل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1