حفیظ تائب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 13واں سالانہ نعت کنونشن

حفیظ تائب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 13واں سالانہ نعت کنونشن

لاہور(خبر نگا رخصوصی)مجدد نعت حضرت حفیظ تائب کی یاد میں حفیظ تائب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام13واں سالانہ نعت کنونشن کل بروز بدھ بعد نماز مغرب پنجاب کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں ممتاز دانشور استاد ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا کی صدارت میں ہو رہا ہے،مہمان خصوصی خواجہ غلام قطب الدین فرید ہوں گے، جبکہ ڈاکٹر اجمل نیازی اور رانا شفیق پسروری اظہار خیال کریں گے ممتاز نعت خواں سید کونین،سید زہیب مسعود، سرور حسین نقشبندی،،حافظ محمد ارشد، حافظ سہیل نذر کلام حفیظ تائب پیش کریں گے ۔معروف کمپئرضمیر فاطمی،مں طور خراج عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے،سپاسنامہ چیئر مین حفیظ تائب فاؤنڈیشن عبدالمجید منہاس پیش کریں گے،یاد رہے کہحفیظ تائب کی کلیابھی از سر نو زیر ترتیب ہے جو بہت جلد منظر عام پر آرہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1