شہدا کی قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،فرخ جاوید مون

شہدا کی قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،فرخ جاوید مون

لاہور(پ ر)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے 6ستمبرکے شہدا کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیزکے قیام اوراس کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کوپوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا اورشہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں اورآج کا دن ہمارے حوصلے اورعزم کوتقویت دیتا ہے ،ہمیں شہدائے ستمبرپرفخرہے اورہماری افواج آج دہشت گردی کیخلاف انتہائی مشکل جنگ لڑرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم افواج پاکستان کی پشت پرہے اورضرورت پڑنے پرقوم کا بچہ بچہ اپنی بہادرفوج کے شانہ بشانہ دشمن سے لڑے گا اورپاکستان کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1