اداروں پر دھاندلی کے الزامات لگانا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے،فرح منظور

اداروں پر دھاندلی کے الزامات لگانا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے،فرح منظور

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی فرح منظور نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار اداروں پر دھاندلی کے الزامات لگانا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے۔عمران خان ہر الیکشن ہارنے کے بعد دھندلی کا رونا روتے ہیں۔وہاڑی کی عوام نے عائشہ نذیر کو مسترد کردیا ہے ۔شفاف اور پر امن الیکشن کرانے پر الیکشن کمیشن ،سیکیورٹی اداروں اور عملے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔یوسف کسیلہ عوامی لیڈر ہیں ان کے خاندان کی وہاڑی کے عوام کیلئے گراں قدر خدمات ہیں اس لئے عوام نے ان کو اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی یوسف کسیلہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) عوام کی نمائند ہ جماعت بن چکی ہے اب تک جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے ان میں مسلم لیگ(ن) نے تحریک دھاندلی کے امیدواروں کو عبرت ناک شکست دی ہے ۔عمران خان کی طرح پی ٹی آئی کے ہارنے والے امیدواروں میں بھی قوت برداشت نہیں ہر الیکشن ہارنے کے بعد آزاد اور خود مختار اداروں پر دھاندلی کے الزامات لگانا ان کا وطیرہ بن چکا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1