آٹو ایئر کنڈیشننگ ایسو سی ایشن نے پیافکی حمایت کا اعلان کر دیا

آٹو ایئر کنڈیشننگ ایسو سی ایشن نے پیافکی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور (پ ر)آل پاکستان آٹو ائیر کنڈیشننگ ایسوسی ایشن نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں پیاف فاؤنڈز کی جمایت کا اعلان کر دیا گزشتہ روز آل پاکستان آٹو ائیر کنڈیشننگ ایسوسی ایشن نے پیاف فاؤنڈرز کے عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک کے چیف کوآرڈینیٹرو پولیٹیکل اسسٹنٹ وقار احمد میاں (ستارہ امتیاز)، ناصر سعید ،شیخ آصف، ذیشان خلیل، ناصر محمود خان ، شاہ رخ جمال بٹ، ملک طاہر جاوید، شاہد نذیر، حامس سعید، اویس سعید پراچہ ، طاہر منظور، میاں اعجاز ، شبنم ظفر، محمد حفیظ سمیت سیکڑوں ووٹرز نے شرکت کی اس موقع پر وقار احمد میاں نے آل پاکستان آٹو ائیر کنڈیشننگ ایسوسی ایشن کی طرف سے پیاف فاؤنڈرز کی حمایت کے اعلان پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیاف فاؤنڈرز نے ہمیشہ تاجروں اور کاروباری طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا یہی وجہ ہے کہ کاروباری برادری گزشتہ 14 سال سے یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز اور پروگریسو گروپ کا الائنس بزنس کمیونٹی کی طاقت ہے اس طاقت کی وجہ سے لاہور چیمبر کی بات حکومتی ایوانوں میں توجہ سے سنی جائیگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1