عید کے بعد فیصلہ کن حکومت مخالف تحریک شروع ہو گی،صاحبزادہ حامد رضا

عید کے بعد فیصلہ کن حکومت مخالف تحریک شروع ہو گی،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور(خبر نگار خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک کا فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہو گا۔ شریف خاندان اپنی شوگر ملوں میں 300بھارتیوں کے ملازم ہونے کا جواب دے۔ ڈاکٹرطاہر القادری نے حکمرانو ں کی ملک دشمنی بے نقاب کردی ہے۔احتجاجی ریلیوں میں غیر ضروری حکومتی رکاوٹوں سے انسانی جانیں ضائع ہوئیں ان خیالا ت کااظہار انہوں نے سنی اتحادکونسل کے مرکزی دفتر میں 6ستمبر کو یوم تحفظ پاکستان منانے کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ستمبر نواز شریف کے سیاسی مقدر کا فیصلہ کرے گا۔

اپوزیشن کی احتجاجی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام حکومت سے بیزار اور مایوس ہے۔ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں سے بیزار قوم عدلیہ اور فوج کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہے۔ اپوزیشن کا احتجاجی قافلہ کرپٹ حکمرانوں کو بھگاکر دم لے گا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ میرٹ پہ نہ کیا تو قوم کا اعتماد الیکشن کمیشن پر ختم ہو جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1