عمرا ن خان کے پیچھے عوامی قوت کا ہاتھ ہے ،شیخ شہزاد یونس

عمرا ن خان کے پیچھے عوامی قوت کا ہاتھ ہے ،شیخ شہزاد یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن کے ایڈوائزر شیخ شہزاد یونس نے کہا کہ عمرا ن خان کے پیچھے عوامی قوت کا ہاتھ ہے ،جاوید ہاشمی کی سیاست کا باب ختم ہو چکا بہتر ہے اب وہ گھر پر آرام کریں ،بیانات دیکر اپنی مردہ سیاست کو وہ زندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ستمبر اور اکتوبر کے درمیان فیصلہ آجائے گا، نوازشریف آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ، الیکشن کمیشن انہیں نااہل قرار دے ، ہمارے پاس نوازشریف کے خلاف ثبوت اور دستاویزات موجود ہیں جوکہ عدالتوں میں پیش کریں گے، دھاند لی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ کے آدھے وکیل صحیح نہیں سمجھتے ، ،رانا ثناء اللہ کادہشتگرد تنظیموں سے تعلق ہے وہ اپنے آپ کوان سے الگ کریں پھر انہیں پاکستانی سمجھیں گے وہ اپنے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں ،پی ٹی آئی کے بانی ارکان کادعویٰ کرنے والے حکومتی ایماء پر کررہے ہیں۔