قوموں کی ترقی کا راز علم میں پنہاں ہے،راغب حسین نعیمی

قوموں کی ترقی کا راز علم میں پنہاں ہے،راغب حسین نعیمی
  1. لاہور(خبر نگار خصوصی)معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قوموں کی ترقی کاراز’’ حصول علم ‘‘میں پنہاں ہے۔عالمی چیلنجز کا مقابل کرنے کیلئے مسلم قوم کو جدیدعلوم میں دسترس حاصل کرناہوگی۔تعلیم انسان کوشعور فراہم کرتی ہے۔ تعلیم کی بدولت ہی ایک معاشرہ ترقی کی راہ میں دوسری اقوام سے مقابلہ کرنے کے قابل ہوتا ہے۔اردن کے عوام امن پسند اور علم دوست ہیں۔اردن میں گذشتہ اقوام کی ثقافت آثار قدیمہ کی صورت میں موجود مقامات پر حاضری سے معلومات میں اضافہ کاباعث ا ور ان کے انجام سے عبرت حاصل کرنے کاسبق ملتاہے۔ان خیالات کااظہار ا نہوں نے اردن کے تعلیمی وسیاحتی دورہ سے واپسی پربزم سرفراز کی طرف سے دیئے جانیوالے استقبالیہ پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1