حمزہ شہباز کی سالگرہ،مسلم لیگ(ن) لاہور کے دفتر میں کیک کاٹا گیا

حمزہ شہباز کی سالگرہ،مسلم لیگ(ن) لاہور کے دفتر میں کیک کاٹا گیا

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی 42ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، کیک مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے دیگر ارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،شہزادی کبیر،رخسانہ کوکب، کرنل مبشر، اظہر فاروقی اور میاں سلیم سمیت دیگر کے ہمراہ مسلم لیگ ن لاہور کے دفتر میں کاٹا،رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت،اسموقع پر ملکی سلامتی اور حمزہ شہباز کی درای عمر کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں خواجہ عمران نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور کینیڈین شہری قادری نے اگر جاتی عمرہ آنے کی کوشش کی تو سیاسی میدان میں کبھی عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،عوام نے انہیں ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1