اسرائیلی فورسز کی اندھادھند فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ساتھی زخمی
بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ بیت المقدس کے قریب اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی تیز رفتار گاڑی پر اندھادھند فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ساتھی زخمی ہوگیا۔
جیو نیوز کے مطابق اسرائیلی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ بیت المقدس میں قائم شعفاط کیمپ کے قریب پیش آیا جب اسرائیلی پولیس نے تیز رفتار گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ڈرائیور نے رکنے کے بجائے رفتار مزید بڑھادی جس پر خدشہ ہوا کہ ڈارئیور مبینہ حملہ آورطور ہے جو اپنی گاڑی اسرائیلی شہریوں پر چڑھانے کا منصوبہ بنارہا ہے، جس پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان ڈرائیور مصطف نمر شہید اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔