اداکارفواد خان نے موسٹ فیشنسٹا آف دا ایئر ایوراڈ میں شاہ رخ کو پیچھے چھوڑ دیا

اداکارفواد خان نے موسٹ فیشنسٹا آف دا ایئر ایوراڈ میں شاہ رخ کو پیچھے چھوڑ دیا
اداکارفواد خان نے موسٹ فیشنسٹا آف دا ایئر ایوراڈ میں شاہ رخ کو پیچھے چھوڑ دیا

  

ممبئی (آئی این پی) اداکارفواد خان نے موسٹ فیشنسٹا آف دا ایئر ایوراڈ میں شاہ رخ کو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی عوام نے ایک ایوارڈ کے لیے نامور بالی ووڈ اداکاروں کو چھوڑ کر فواد خان کو ووٹ دینا شروع کر دیا۔ شائقین کے ووٹ پر مبنی آؤٹ لک سوشل میڈیا ایوارڈز میں فواد خان کو موسٹ فیشنسٹا آف دا ایئر کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کیٹگری میں شاہ رخ سمیت بالی وڈ کے دیگر مشہور اور بڑے اداکار بھی شامل تھے۔ اب تک سب سے زیادہ ووٹ بھارتی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی کو موصول ہوئے جن کی تعداد 56 فیصد رہی۔ ان کے بعد فواد خان شائقین کے پسندیدہ ترین فنکار بن گئے اور ان کے ووٹوں کی شرح 12 فیصد رہی۔ شاہ رخ خان کو صرف 1 فیصد ووٹ موصول ہوئے۔

مزید : کلچر