دال روٹی اور مگر مچھ کا گوشت رنبیر کپور کی مرغوب غذا

دال روٹی اور مگر مچھ کا گوشت رنبیر کپور کی مرغوب غذا

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں کھانے میں دال روٹی اور مگر مچھ کا گوشت کے بے حد پسند ہے جو نرم ہونے کے ساتھ ساتھ سب کے لیے مفید ہوتا ہے۔بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت تو رکھتے ہی ہیں لیکن ان کا شمار فلم نگری کے خوبصورت اداکاروں میں بھی ہوتا ہے جب کہ نوجوان اداکار خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش بھی کرتے ہیں لیکن رنبیر کپور کھانے پینے کے بے حد شوقین ہیں جس کے لیے اپنی صحت کا خیال بالکل بھی نہیں رکھتے۔اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ دیسی کھانے بے حد پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارا گھر دادی کے ہاتھ کے بنے کھانوں کے حوالے سے مشہور تھا جہاں کوئی بغیر گھی کے روٹی کا تصور بھی نہیں کرسکتا جب کہ دال روٹی اور مگر مچھ کا گوشت شوق سے کھاتا ہوں جو کہ کھانے میں نرم اور سب کے لیے مفید ہے۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اپنی فلموں ’’اے دل ہے مشکل‘‘ اور ’’جگا جاسوس‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید : کلچر