جیا بٹ کی سٹیج ڈرامہ ’’شوکن‘‘میں ناقابل فراموش پرفارمنس

جیا بٹ کی سٹیج ڈرامہ ’’شوکن‘‘میں ناقابل فراموش پرفارمنس
 جیا بٹ کی سٹیج ڈرامہ ’’شوکن‘‘میں ناقابل فراموش پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر) نامور پرفارمر جیا بٹ کی الفلاح میں شروع ہونے والے نئے سٹیج ڈرامہ ’’شوکن‘‘میں ناقابل فراموش پرفارمنس نئے ڈرامے کے لئے تیار کئے گئے ڈانس آئٹم پر پرفارمر کے پرستاروں کے بھنگڑے اور ونس مور کے نعرے ۔’’شوکن‘‘کے لئے جیا بٹ نے منفرد ڈریسز اور روائتی ڈگر سے ہٹ کر ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور میں محنت کرنے والے کامیاب اور سازش کرنے والے ہمیشہ ناکامی سے دوچار ہوتے ہیں میں تو اتنا جانتی ہوں کہ فنکار کا مقابلہ کام سے ہونا چاہیے۔الفلاح میں جاری ڈرامہ کی کہانی میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہیں اس کی کہانی میں انفرادیت ہے۔ایک سوال کے جواب میں جیا بٹ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں وعدہ خلافی کر نا سب سے بڑ ادھوکا ہے ‘میں غصے پر قابونہیں پاسکتی چاہے کسی سے تعلق ہی ختم کیوں نہ ہوجائے ‘اپنی مر ضی کے مطابق فیصلے کرتی ہوں دوسروں کی مداخلت پسند نہیں ۔

میں ہمیشہ یہ کوشش کرتیں ہوں کہ مجھے غصہ نہ آئے اور جب مجھے غصہ آجاتا تو پھر دنیا کی کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی‘ غصے میں آکر اگر کسی سے مجھے تعلق بھی ختم کر نا پڑ جائے تو میں ا س سے گر یز نہیں ۔ بچپن سے لے کر آج تک میں نے کبھی اپنی زندگی میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا اور نہ آئندہ اپنی زندگی میں مداخلت برداشت کر وں گی بلکہ میں من ومانی کر نے والوں میں سے ہوں ۔

مزید : کلچر