فلم ’’پنک‘‘ اور ’’ راز ریبوٹ‘‘16ستمبر کوریلیز ہو ں گی
ممبئی (این این آئی)فلم ’پنک‘ کی کہانی تین لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جن پر کچھ بااثر افراد کی جانب سے حملہ کیا جاتا ہے، امیتابھ بچن اس فلم میں ایک وکیل کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو عدالت میں ان تینوں لڑکیوں کا مقدمہ لڑیں گے۔’’پنک‘‘ 16 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔عمران ہاشمی کی ہارر فلم سیریز ’راز‘ کا نیا حصہ ’راز ریبوٹ‘ 16 ستمبر کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا، فلم کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے اپنے آس پاس ایک سایہ محسوس ہوتا ہے جس کے بعد عمران ہاشمی اس کی مدد کریں گے۔