فلم ’’بار بار دیکھو‘‘‘ 9 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ’’بار بار دیکھو‘‘‘ 9 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (این این آئی)فلم ’’بار بار دیکھو‘‘‘ 9 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم کی کہانی ایک لڑکا اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں اور شادی کرنے والے ہیں تاہم بعد ازاں لڑکا اس سے انکار کردیتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی بھی ہوجاتی ہے اور اس لڑکے کو معلوم ہی نہیں ہوتا اور اس کی زندگی تیزی سے آگے بڑھتی چلی جاتی ہے۔

نوازالدین صدیقی کی فلم ’’فریکی علی‘‘ بھی 9 ستمبر کو ہی ریلیز کی جائے گی، اس فلم میں ان کے ہمراہ ارباز خان اور ایمی جیکسن اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فریکی علی کی کہانی نہایت مزاحیہ معلوم ہوتی ہے جس میں نوازالدین، علی نامی شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید : کلچر