عروج علی کی پی ٹی وی ملتان مرکز کے عید شو میں یادگار پرفارمنس

عروج علی کی پی ٹی وی ملتان مرکز کے عید شو میں یادگار پرفارمنس
 عروج علی کی پی ٹی وی ملتان مرکز کے عید شو میں یادگار پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ اور اینکرعروج علی کی پی ٹی وی ملتان مرکز کے عید شو’’سر سنگیت‘‘میں یادگار پر فارمنس نے مہمانوں کو داد دینے پر مجبور کردیا ۔اس پروگرام کے پروڈیوسر ایم فاروق اویسی ہیں۔اس موقع پر ’’پاکستان ‘]سے گفتگو کرتے ہوئے عروج علی نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی شخص کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا، فنکار پیدائشی طور پر ہی اپنے اندر صلاحیتیں لے کر پیدا ہوتا ہے جس سے وہ آگے چل کر فن کے شعبے میں نام پیدا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کو مواقع میسر نہیں، اداکاری قدرتی طور پرمیرے اندر موجود تھی۔عروج علی نے کہاہے کہ خاموش طبیعت رہنے والے لوگ دوسروں سے منفرد ہوتے ہیں،انسان کا لباس اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ذاتی طور پر میڈیا کی آزادی کے حق میں ہوں۔اپنے سینئرزسے بہت کچھ سیکھا ہے انہوں نے قدم قدم پر میری رہنمائی کی ہے۔

مزید : کلچر