اچھے کاموں کیلئے اپنی شہرت کو استعمال کروں گی،سونم کپور

اچھے کاموں کیلئے اپنی شہرت کو استعمال کروں گی،سونم کپور
اچھے کاموں کیلئے اپنی شہرت کو استعمال کروں گی،سونم کپور

  

ممبئی( آن لائن )بولی ووڈ کی اسٹائلش اداکارہ سونم کپور اپنی شہرت کو سماجی کاموں کے لئے استعمال پر یقین رکھتی ہیں، سونم کپور اس وقت دو غیر سرکاری سماجی تنظیموں ’ فائٹ ہنگر فاؤنڈیشن‘ اور’کڈلز فاؤنڈیشن کی سفیر ہیں۔سونم کپور نے ایک مقبول سوشل سائٹ پر اپنے سماجی کاموں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنی شہرت کو اچھے مقاصد کے لئے استعمال کروں

۔ان کا کہناتھا کہ اگر آپ خوشحال گھرانے میں پیدا ہوئے ہیں تو یہ آپ کا فرض ہے کے معاشرے کی بھلائی کے لئے کام کریں، میرے خیال میں اس کے لئے کام کرنا بہت ضروری ہے،ہم پیسے سے مدد کرسکتے ہیں یا ٹوئیٹ یا اس بارے میں باتیں کرسکتے ہیں مگر ہمیں اصل زمینی حقائق کا علم نہیں تو ان سب کا کوئی فائدہ نہیں، آپ کی کوششیں تب ہی بار آور ثابت ہوں گی جب آپ ان سب میں خود شامل ہوں گے اور آپ کو علم ہو کہ دراصل مسائل کیا ہیں۔

مزید : کلچر