ہالی ووڈ باکس آفس، دوسرے ہفتے بھی ڈونٹ بریتھ کا راج رہا

ہالی ووڈ باکس آفس، دوسرے ہفتے بھی ڈونٹ بریتھ کا راج رہا

نیویارک( آن لائن ) ہالی ووڈ باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی چوروں کا راج رہا۔ سنسنی خیز فلم ڈونٹ بریتھ نے اس ویک اینڈ پر بھی ایک کروڑ ستاون لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ سنسنی خیز فلم ڈونٹ بریتھ تین چوروں کی کہانی ہے جن کا پالا سابق اندھے فوجی سے پڑتا ہے جو انہیں ناکوں چنے چبوا دیتا ہے۔ سوسائیڈ سکواڈ اس ہفتے ایک کروڑ کا بزنس کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم میں خفیہ سرکاری ایجنسی بلیک مشن کے لیے خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کی مدد لیتی ہے۔

ننھے لڑکے اور ڈریگن کی دوسری پر مبنی اینی میٹڈ فلم پیٹس ڈریگن پینسٹھ لاکھ ڈالر جمع کرنے میں کامیاب رہی۔

مزید : کلچر