سینئراداکار راشدمحمودکے نام ایک شام 8ستمبرکوالحمراہال نمبر3 میں ہوگی

سینئراداکار راشدمحمودکے نام ایک شام 8ستمبرکوالحمراہال نمبر3 میں ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیراہتمام لاہورآرٹس کونسل کے تعاون سے سینئراداکار راشدمحمودکے نام شام ایک شام 8ستمبرکوشام چھ بجے الحمراہال نمبر3 میں ہوگی ۔تقریب کاانعقادراشدمحمودکوپرائڈآف پرفارمنس ملنے کی خوشی میں کیاجارہاہے جس میں فلم ،ٹی وی اورتھیٹرسے وابستہ فنکاراورشوبزحلقے کثیرتعدادمیں شر کت کریں گے ۔

اس موقع پران کی فنی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیاجائے گا۔یادرہے کہ راشدمحمودکی صدراتی ایوارڈکیلئے نامزدگی کئی بارہوئی تاہم آخری وقت میں انہیں نظراندازکیاجاتارہاہے ۔وفاقی حکومت نے راشدمحمودکی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے رواں برس انہیں تمغہ حسن کارکرگی دینے کافیصلہ کیاہے جسے شوبزسے وابستہ افرادنے بہت سراہاہے اوراسے اداکارکی محنت کانتیجہ قراردیاہے ۔

مزید : کلچر