پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان
پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان

  

جمیکا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فاسٹ باولر جیسن ہولڈر ون ڈے اور کارلوس براتھ ویٹ ٹی ٹونٹی قیادت کریں گے۔

کرک انفوکے مطابق ون ڈے ٹیم میں جیسن ہولڈر کپتان، سلیمان بین، کارلوس براتھ ویٹ، کریگ براتھ ویٹ، ڈیرن براوو، جوناتھن کارٹر، جونسن چارلس، شینن گیبرائیل، الزاری جوزف، ایون لیوس، سنیل نارائن، ایشلے نرس، کیرون پولارڈ، ڈنیش رامدین اور مارلن سموئل شامل ہیں۔

پاکستان سے سیریز، کیریبیئن ٹیم 15 ستمبر کو دبئی پہنچ جائے گی

ٹی ٹونٹی ٹیم میں کارلوس براتھ ویٹ کپتان، سموئل بدری، ڈیوائن براوو، جونسن چارلس، آندرے فلیچر، جیسن ہولڈرز، ایون لیوس، سنیل نارائن، کیرون پولارڈ، نکولس پوران، رووان پولارڈ، آندرے رسل، مارلن سموئل، جیروم ٹیلر اور چاڈوک براتھ ویٹ شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں میں پہلا ٹی ٹونٹی 23ستمبر کو کھلا جائے گا۔

پاکستان کا ورلڈ کپ 2019کیلئے کوالیفائنگ راونڈ کھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا: کالی آندھی اور کینگروز کیخلاف فتح ضروری

واضح رہے کہ پاکستان کی ہوم سیریز ایک بار پھر دبئی میں کھیلی جا رہی ہے ۔سیریز کے دوران تین ون ڈے، تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی کھیلے جائینگے۔ اس سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا

مزید : کھیل