وکلاء کی ہڑتال کے باعث حمیرارشد کی جانب سے دائر ردرخواست کی سماعت نہ ہوسکی

وکلاء کی ہڑتال کے باعث حمیرارشد کی جانب سے دائر ردرخواست کی سماعت نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)وکلاء ہڑتال کے باعث معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے بیٹے کی بازیابی کے لئے دائر درخواست کی سماعت نہ ہو سکی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج عامر سیال نے کیس کی سماعت ہوئی ،وکلاء کی ہڑتال کے باعث گلوکارہ حمیرا ارشد کے سابق خاوند احمد بٹ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 6 ستمبر تک ملتوی کر دی گلوکارہ حمیرا ارشد عدالتی کارروائی نہ ہونے پر مایوس واپس لوٹ گئیں حمیرا ارشد کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق خاوند نے اس کے 6سالہ بیٹے علی کو زبردستی چھین کر حبس بیجا میں رکھا ہے گلوکارہ نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ عدالت اس کے بیٹے کو بازیاب کرا کے اس کے حوالے کرے گلوکارہ کے سابق خاوند احمد بٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بیٹے کی ماں کے پاس بہتر پرورش ممکن نہیں اور وہ اپنے بیٹے کے بغیر نہیں رہ سکتا لہٰذا 6 سالہ علی کو اس کے حوالے کیا جائے۔