مختلف کالجز سے منتخب ہونیوالے پی یو کے سینیٹرز کی ڈاکٹر مجاہد کامران سے ملاقات
لاہور(خبرنگار) پنجاب بھر کے مختلف کالجز سے منتخب ہونے والے پنجاب یونیورسٹی کے سینیٹرز( پرنسپلز اور اساتذہ) نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ملاقات کی اس موقع پررجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، پرنسپل لاء کالج ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، جنرل سیکرٹری پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن (آسا) ڈاکٹر محبوب حسین، نائب صدور ڈاکٹر عابد حسین چوہدری اورڈاکٹر اظہر نعیم، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابدودیگر نے شرکت کی ملاقات میں کالجز اساتذہ کو درپیش مسائل اور امتحانی نظام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔