ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کا منشیات کے مریضوں کی بحالی کیلئے کام کا آغاز

ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کا منشیات کے مریضوں کی بحالی کیلئے کام کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) سول سوسائٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات پاکستان، ایکسایز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے تعاون سے سلور لائننگ ویلفےئر آرگنایزیشن کی جانب سے سلور لائننگ ہسپتال السید گارڈن سگیاں سٹی میں پنجاب کے سائکالوجسٹ کیلئے تین ماہ کا سلور لائننگ انٹرن شپ کورس شروع ہو گیا افتتاح رضوان اکرم شیروانی ڈائریکٹر ایکسایز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے کیا جبکہ مہمان خاص میں ممبر پی این سی سی حکومت پنجاب، چےئر مین سول سوسائٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات پاکستان اکمل اویسی پیرزادہ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد ریاض تھے افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر زاہد اقبال عادل صدر سول سوسائٹی تاندلیانوالہ، ڈویژنل صدر گوجرانوالہ سول سوسایٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات پاکستان، جنرل سیکرٹر ی لاہور ڈویژن ڈاکٹر نورالزمان رفیق، ضلعی صدر اوکاڑہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ قادری، نائلہ طاہر، عدیلہ ریاض، مہوش جبین چوہدری، کومل عبید، مافیہ شہزادی، انور کھوکھر، ڈاکٹر غلام کاظم، رحمت رضا کھوسہ، محمد فاروق، مس سعدیہ نورین، ایمن اشفاق نے بطور خاص شرکت کی اس موقع پر اکمل اویسی پیرزادہ نے کہا سول سوسائٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی میں منشیات کے مریضوں کے لئے ماڈل ٹریٹ منٹ سنٹر شروع کرے گی۔
جہاں منشیات کے عادی لوگوں کا علاج ہوگا اور بحالی کے لئے مختلف پروگرامز شروع کئے جائیں گے۔