وطن عزیز کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مزمل اقبال صدیقی

وطن عزیز کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، مزمل اقبال صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے انگلش گروپ آف سکولز میں یوم دفاع کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں ہماری بہادر اور غیور افواج پاکستان نے دشمن کو عبرت ناک شکست دی اور یہ ثابت کیا کہ ہم کمزور نہیں ہیں۔ اس موقع پر طلباء وطالبات نے یومِ دفاع کے حوالے سے آزادی کے نغمے، تقاریر اور مختلف پروگرامز پیش کئے جبکہ اول ، دوئم اور سوئم طلباء وطالبات میں ٹرافیاں اور نقد انعام تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں میڈم بابرہ جمیل، میڈم نگہت چیف گیسٹ تھیں جبکہ ججز میں میڈم گلشن، میڈیم رفعیہ، میڈم سدرہ شامل تھیں۔ تقریب میں جن سکولز کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا ان میں انگلش گرائمر سکول اقبال کیمپس، ابن سینا گرائمر سکول، فاران گرائمر سکول، تابش گرائمر سکول، فرقان گرائمر سکول، دی گریس سکول، انگلش گرائمر سکول قائد کیمپس شامل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزمل اقبال صدیقی مرکزی صدر پی ایس اے وچیئرمین انگلش گروپ آف سکولزنے مزید کہا کہ ہمیں یوم دفاع کے موقع پر یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم تعلیمی میدان میں ہر ممکن ترقی کرکے ملک کا نام روشن کریں گے اور اس ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن غازیوں نے ارضِ پاکستان کیلئے قربانیاں دیں ہیں ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔