متحد ہ قومی موومنٹ نے کنونیئر ندیم نصرت کو بھی غیر فعال کردیا

متحد ہ قومی موومنٹ نے کنونیئر ندیم نصرت کو بھی غیر فعال کردیا
متحد ہ قومی موومنٹ نے کنونیئر ندیم نصرت کو بھی غیر فعال کردیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ نے الطاف حسین کے بعد ندیم نصرت کو بھی کنو نیئر شپ کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماﺅں کے درمیان مشاورت ہوئی جس میں ندیم نصرت کی کنونیئر شپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس دوران کہا گیا کہ متحدہ کے نئے آئین کے مطابق ندیم نصرت غیر فعال ہو گئے ہیں ۔مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب کنونیئر پاکستان سے ہی ہو گا اور اس کے لیے پارٹی میں انتخاب کرایا جائے گا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں