لو میرج کی پاداش میں زندہ جلائی جانے والی زینت کیس کی سماعت

لو میرج کی پاداش میں زندہ جلائی جانے والی زینت کیس کی سماعت

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لو میرج کی پاداش میں زندہ جلائی جانے والی زینت کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو جرح کیلئے طلب کر لیاہے تفتیشی افسر کی جانب سے مقتولہ زینت کی والدہ پروین بی بی، بھائی انیس اور بہنوئی ظفر اقبال کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیاگیا،سرکاوی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمے کے 8گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں جبکہ فرانزک رپورٹ میں زینت کی موت آتش گیر مادے سے ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو جرح کے لئے طلب کر لیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4