پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے :رانا مشہود احمد

پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے :رانا مشہود احمد

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے پنجاب حکومت صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کا دوسرے سالانہ رانا عبدالرحیم میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھیلوں کا فروغ انتہا پسندی کے رجحانات کے خاتمہ اور صحت مند سرگرمیوں کے اضافے میں معاون ثابت ہو رہا ہے اسی لئے پنجاب حکومت صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ان کامزید کہنا تھا کہ کھیل کسی بھی معاشرے کا سافٹ امیج اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اس لئے کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے رانا مشہود احمدکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے رانا عبدالرحیم میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے کل64ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ ایل ڈی اے اور نیو خان کلب کے درمیان کھیلاگیا دلچسپ مقابلے کے بعد نیو خان کلب نے فائنل میچ جیت لیا رانامشہود احمد خاں نے فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4