نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام یوم دفاع کے حوالے سے تقریب آج ہوگی
لاہور(اپنے خبر نگار سے)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں آج دس بجے صبح’’ یوم دفاع پاکستان ‘‘ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہورہی ہے اس تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کرینگے تقریب کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔