جناح ایجوکیشن فاؤنڈیشن بلال کالونی کے اساتذہ و طلبہ کا مطالعاتی دورہ

جناح ایجوکیشن فاؤنڈیشن بلال کالونی کے اساتذہ و طلبہ کا مطالعاتی دورہ

لاہور(اپنے خبر نگارسے) جناح ایجوکیشن فاؤنڈیشن‘ بلال کالونی‘ داروغہ والا‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سٹار سکول اینڈ کالج سسٹم‘ کراچی محلہ لاہور کینٹ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ریلوے کالونی‘ مغلپورہ‘لاہور‘دی پنجاب بوائز ہائی سکول‘ جوہر ٹاؤن ‘ لاہور‘الکعبہ ہائی سکول‘ جی ٹی روڈ‘ مناواں ‘ لاہور‘امریکن ایجوکیشن سکول سسٹم‘ جی ٹی روڈ‘ مناواں ‘ لاہور‘گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ کماہاں‘لاہور‘الجنت پبلک ہائی سکول‘ کماہاں‘ لاہورکا وزٹ کیا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 673 تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4