موجودہ حکومت نے 3 سالوں میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں،ملک مبشر علی

موجودہ حکومت نے 3 سالوں میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں،ملک مبشر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) موجودہ حکومت نے تین سالوں میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں ان خیالات کا اظہارچیئرمین یو سی 258 ملک مبشر علی گوگا نے ایک کارنر میٹنگ کے دوران حلقہ کے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی مضبوط معیشت اس کی خوشحالی کی ضامن ہوتی ہے تین سال قبل پاکستان کو دیوالیہ قرار دیا جا رہا تھاجبکہ اب ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔ ملک میں چینی سرمایہ کاری سے 36ارب ڈالر توانائی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں جس سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین کے دوران چینی قیادت نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے حوالے سے پنجاب کو ’’ پنجاب سپیڈ ‘‘ کا ٹائٹل دیا ہے۔