میوہسپتال کے کئی برس سے ادھورے سرجیکل ٹاور میں ایک اور خامی، آگ بجھانے کا سسٹم ہی میسر نہیں

میوہسپتال کے کئی برس سے ادھورے سرجیکل ٹاور میں ایک اور خامی، آگ بجھانے کا ...

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )میوہسپتال کے کئی برس سے ادھورے سرجیکل ٹاور میں ایک اور خامی۔ آگ بجھانے کا سسٹم ہی میسر نہیں۔ اب تیس ہزار گیلن پانی کی گنجائش کا حامل انڈرگراونڈ واٹر ٹینک تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تفصیلا ت کے مطا بق دس برس سے سست روی سے زیر تعمیر میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور میں جہاں بار بار ڈیزائن سمیت مختلف خامیاں سامنے آتی رہی ہیں وہی ایک اور خامی سامنے آئی ہے۔ سرجیکل ٹاور میو ہسپتال میں آگ بجھانے کیلئے پانی کا ذخیرہ اور ہر فلور پر آگ پر قابو پانے کیلئے واٹر ہایئڈرنٹ ہی دستیاب نہیں چند روز قبل ایک اجلاس میں انکشاف ہوا کہ سرجیکل ٹاور میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹر ٹینک تعمیر نہیں کیا گیا۔اس سنگین خامی کا پتہ چلنے کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرجیکل ٹاور کے ساتھ زیر زمین واٹر ٹینک تعمیر کیا جائے جس میں تیس ہزار گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔

سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ہدایت کی ہے کہ زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر دسمبر تک ہر صورت مکمل کی جائے تاکہ سرجیکل ٹاور کو فعال کیا جاسکے۔ واٹر ٹینک کی تعمیر کے ساتھ سرجیکل ٹاور کے ہر فلور پر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پانی کا کنکشن اور ا?گ بجھانے کے ا?لات بھی نصب کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4