پنجاب میں اوورسیز پاکستانی کمیشن کامیابی سے کام کر رہا ہے، خلیل طاہر

پنجاب میں اوورسیز پاکستانی کمیشن کامیابی سے کام کر رہا ہے، خلیل طاہر

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق واقلیتی امور خلیل طاہر سندھونے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب میں اوورسیز پاکستانی کمیشن کامیابی سے کام کر رہا ہے اوورسیز پاکستانی کمیشن نے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کیے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوران پاکستان میں بیرون ملک سے ریکاردڈ سرمایہ کاری ہوئی اوربڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے پنجاب کا رخ کیاہے۔پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں توانائی کے شعبے میں نئے منصوبے لگائے گئے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق واقلیتی امور خلیل طاہر سندھونے یورپ میں مسلم لیگ(ن) کے چیئر مین ایڈوائزری کونسل شمروز الہی گھمن سے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔

خلیل طاہر سندھو نے چیئرمین انڈوائزری کونسل کو پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا انکا کہنا تھا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے پاکستان میں معاشی انقلاب آئے گا۔ملاقات میں چیر مین ایڈوائزری کونسل شمروز الہی گھمن نے اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مسلم لیگ (ن)کی پالیسیوں کی ستائش کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4