علی ہجویری فری ڈرگ بینک مستحق مریضوں کو فری ادویات مہیا کررہا ہے ، عطاء محمد مانیکا
لاہور(جنرل رپورٹر)علی ہجویری فری ڈرگ بینک میوہسپتال کے آؤٹ ڈور میں جس طرح مستحق لاچار مریضوں کو فری ادویات مہیا کررہا ہے وہ میرے سرکار حضرت داتا گنج بخشؒ کا زندہ معجزہ دکھائی دے رہا ہے. 2012ء سے اگست 2016ء تین لاکھ سے زائد لاچار غریب مریضوں کو چار کروڑ کے قریب روپوں کی ادویات مہیا کرنے والا علی ہجویری فری ڈرگ بینک حقیقت میں حکومت کے ساتھ بطور مددگار کے روپ میں کام کررہے ہیں. میر خواہش کہ لاہور کے ہر ہسپتال میں علی ہجویری فری ڈرگ بینک قائم ہو .ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اوقاف میاں عطاء محمد مانیکا نے میو ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں علی ہجویری فری ڈرگ بینک میں خصوصی آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ علی ہجویری فری ڈرگ بینک کے صدرڈاکٹر ظہیر الحسن میر اور ان کے ممبران نے جس انداز سے خدمت کا یہ فلاحی سلسلہ شروع کررکھا ہے وہ قابل فخر ہے . میو ہسپتال ، لاہور جنرل ہسپتال لاہور میں جاری اس فلاحی مشن کیلئے میری حکومت سے خصوصی درخواست ہے کہ ایسے منصوبوں کے ساتھ بھر پور تعان کرنا چاہئے. اس تقریب میں شامل ڈاکٹرز ، پروفیسرز اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، میاں عطا محمد مانیکا نے علی ہجویری کے لئے ذاتی طور پر عطیہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال وہ علی ہجویری فری ڈرگ بینک کے لئے ایک لاکھ روپے دیا کریں گے. جبکہ وہ عید کے بعد بھی مستحق مریضوں کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر علی ہجویری فری ڈرگ بینک ڈاکٹر ظہیر الحسن میر نے ڈرگ بینک کے مشن کے اعداد و شمار اور اپنے منصوبہ جات کی تفصیل بھی بتائی۔
صوبائی وزیر نے تقریب میں شریک مہمانوں کو کہا کہ وہ علی ہجویری فری ڈرگ بینک کی ترقی اور کامیاب کیلئے ہر وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ہر طرح کی مدد کریں . اور مستحق غریب مریضوں کی تکلیفوں کو کچھ کم کرنے میں ڈاکٹر ظہیر الحسن میر کے ہاتھ مضبوط کریں . انہوں نے ڈرگ بینک میں آنے والے متعدد مریضوں کے مسائل کو سنا اور اطمینان کیا کہ داتا کی خصوصی رحمتوں کی طفیل علی ہجویری فری ڈرگ بینک جس خدمت کے مشن کو لے کر کام کررہا ہے اُس میں اس کی کامیابی یقینی دکھائی دیتی ہے. ،
. صدر علی ہجویری ڈاکٹر ظہیر الحسن میر نے میاں منشی ہسپتال میں قائم ہو نے والے ڈیلائسز یونٹ کے متعلق تفصیلات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا. انہوں نے کہا کہ ہم کینسر کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں. جبکہ بچوں کے مخصوص امراض میں مبتلا بچوں اور بچیوں کوٹیسٹوں اور مختلف کورسز کے علاج کیلئے ہر قسم کی سہولت مہیا کررہے ہیں . علی ہجویری فری ڈرگ بینک ہر اُس مستحق ضرورت مند کے لئے ہے جو حقیقت میں ضرورت مند ہے . تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پروفیسرز صاحبان نے اُن مسائل کا ذکر کیا جو میو ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو درپیش ہوتے ہیں. جبکہ ان میں کافی مسائل کو حکومت اور کچھ مسائل کو علی ہجویری ڈرگ بینک حل کرتا ہے. میو ہسپتال میں روزانہ سات سو سے زیادہ مریض سات دن سے لے کر ایک ماہ دی دوائیاں فری لیکر جاتے ہیں. جبکہ لاہور جنرل ہسپتال میں چار سو کے قریب لاچار غریب مریض ہر قسم کی دوائی 100% فری لے کر جاتے ہیں جس میں ایم آر آئی سی ٹی سکین اور گائنی وارڈ میں استعمال ہونے والے قیمتی انجکشن میں شامل ہیں ، لاہور جنرل ہسپتال اور میو ہسپتال میں شوگر کے مریضوں کو انسولین اور دوسری ادویات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جاتی ہے.