پانچ سال کے دوران مکئی کی پیداوار میں 5 لاکھ 82 ہزار ٹن اضافہ ہوا

پانچ سال کے دوران مکئی کی پیداوار میں 5 لاکھ 82 ہزار ٹن اضافہ ہوا

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ پانچ سال کے دوران مکئی کی ملکی پیداوار میں 5 لاکھ 82 ہزار ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 2015-16 ء کے مطابق مالی سال 2011 -12 ء کے دوران ملک میں مکئی کی پیداوار کا حجم 43 لاکھ 38 ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جو گزشتہ مالی سال کے دوران 49 لاکھ 20 ہزار ٹن تک بڑھ گئی ہے اس طرح پانچ سال کے دوران مکئی کی قومی پیداوار میں 5 لاکھ 82 ہزار ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس