ہول سیل کے شعبہ کوجاری قرضوں کا حجم 31ارب روپے بڑھ گیا :سٹیٹ بینک

ہول سیل کے شعبہ کوجاری قرضوں کا حجم 31ارب روپے بڑھ گیا :سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی) چار سال کے دوران ہول سیلز کے شعبہ کو جاری کردہ قرضوں کے حجم میں 31 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012 ء کے اختتام پر ہول سیلز کے شعبہ کو جاری کردہ قرضوں کا حجم 48 ارب روپے تھا جو گزشتہ مالی سال 2016 ء کے اختتام پر 79 ارب روپے جبکہ ریٹیلرز کے شعبہ کو جاری کئے گئے قرضوں کا حجم 83 ارب روپے کے مقابلہ میں 115 ارب روپے تک بڑھ گیا۔ ہول سیلز اور ریٹیلز کے شعبوں کو بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ قرضوں کی شرح میں ہونے والا اضافہ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے اضافہ کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید :

کامرس -